علیم ڈار نے ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی

Aleem Dar

Aleem Dar

لاہور (جیوڈیسک) علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ایک روزہ میچز سپروائز کرنے کی ڈبل سنچری مکمل کر لی۔

لگاتار 3 بار آئی سی سی کے بیسٹ امپائر کی ٹرافی جیتنے والے 50 سالہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک روزہ میچز سپروائز کرنے کی ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے، یہ اعزاز انہوں نے آئرلینڈ میں جاری تین ملکی ٹورنامنٹ میں بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سپروائز کرکے اپنے نام کیا۔

علیم ڈار کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستانی شائقین کرکٹ اور میڈیا نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا، جب تک فٹ رہا امپائرنگ جاری رکھوں گا۔

واضح رہے کہ علیم ڈار 125 ٹیسٹ میچوں میں ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں، انہیں عالمی ریکارڈ کے لیے مزید 3 میچ درکار ہیں، علیم ڈار کو سب سے زیادہ 43 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے بلی باوڈن 200 میچز میں کھڑے ہونے کا اعزاز رکھتے تھے، جنوبی افریقین روڈی کوئٹزن سب سے زیادہ 209 میچ سپروائز کرکے پہلے نمبر پر ہیں۔