عالیہ بھٹ نے ‘نمبر 8’ سے محبت کا اعتراف کر لیا

Alia Bhatt

Alia Bhatt

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے تعلق اور شادی کے بارے میں کافی عرصے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں اور دونوں اکثر ایک ساتھ بھی نظر آتے ہیں تاہم میڈیا پر ایک دوسرے کے حوالے سے بالکل بھی بات نہیں کرتے۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں عالیہ بھٹ سے ان کے ایک مداح نے پوچھا کہ یہ بات درست ہے یا غلط کہ آپ 8 نمبر سے سے پیار کرتی ہیں جس پر عالیہ نے نہایت ہی منفرد انداز میں اس کا جواب دیا۔

عالیہ بھٹ نے اس سوال پر انسٹاگرام اسٹور ی پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دونوں ہاتھوں سے دل کا نشان بنائے کھڑی ہیں اور ان کے چہرے پر شرماہٹ بھی دیکھی جاسکتی ہے، یعنی عالیہ نے قبول کرلیا کہ وہ نمبر 8 کو پسند کرتی ہیں۔

لیکن اس نمبر کو عالیہ کی جانب سے پسند کرنے کی ایک خاص بات ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ نمبر رنبیر کپور کا پسندیدہ نمبر ہے اور وہ اکثر 8 نمبر کی جرسی پہنے نظر آتے ہیں۔