آل کراچی دوسرا حبیب اللہ نعمان جیولرز انویٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ نیشنل اسپورٹنگ کلب نے جیت لیا

کراچی : عرفان میموریل فٹ بال گرائونڈ لانڈھی پر کھیلے جانیوالا حسن بغداد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام آل کراچی دوسرا حبیب اللہ نعمان جیولرز فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب مجید کالونی نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ ذور آور فٹ بال کلب مانسہرہ کالونی کو 2-0سے زیر کرکے فائنل اپنے نام کرلیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے عمر اور رئیس نے ایک ایک گول اسکور کئے فائنل میچ کے مہمان خصوصی لانڈھی کے سماجی رہنماء سلیم نوری نے فائنل میچ کی فاتح اور رنر اَپ ٹیم میں ٹرافی پیش کرتے ہوئے کہاکہ فٹ بال کا کھیل صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا باعث ہے۔

انہوں نے فٹ بال سمیت صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنے مکمل تعاون اور سرپرستی کا یقین دلا یا اس موقع پر دیگر مہمانوں میں عثمان شاہ ،کورنگی کے فٹ بال آرگنائزر فیروز بابو ،دلدار بھائی ،سلیم بھائی ،ابراہیم ،ناصر ،اسلام ،اسماعیل ،یوسفد ،ایوب ،یونس ،نعمان اور دیگر فٹ بال سے وابستہ اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ریفری کے فرائض محمد کریم ،اور ڈپٹی ریفری فاروق اور نور نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر نعمان تھے۔