آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے تین اہم میچوں کے فیصلے ینگ پرنس،کوہاٹ اسپورٹس اور کراچی ککرز کی کامیابی

کراچی : آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں تین اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے دوسرے رائونڈ ز کے پہلے میچ میں کراچی ککرز نے مد مقابل واصف میموریل کو سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3 سے ہرا دیا ،میچ کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے برا بر رہا واصف میموریل نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے جبکہ دوسرے کھیلے گئے۔

میچ میں شاہ فیصل ٹائون کی معروف ٹیم کوہاٹ اسپورٹس نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت گلشن اتحاد کورنگی کو 2-0سے زیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے رشید اور لیاقت نے خوبصورت گول کئے جبکہ گلشن اتحاد کورنگی کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کرسکی جبکہ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ینگ پرنس سلطان آباد نے سخت مقابلے کے بعد قذافی گرین لانڈھی کو 3-0کے مارجن سے مات دیدی۔

ینگ پرنس کی جانب سے ان کے اسٹرائیکر کھلاڑی امیر حمزہ نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو خوبصورت گول کرکے شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی جبکہ فاتح ٹیم کے ہی الطاف حسین نے ایک گول اسکور کئے نوجوان کھلاڑیوں کی عمدہ کھیل پر گرائونڈ میں موجود ہزاروں شائقین فٹ بال نے دل کھول کر داد پیش کی ان میچوں میں ریفری کے فرائض نصیر احمد ،سعید خان ،سلیم شاہ اور پرویز گل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر غلام فاروق اور واجد علی تھے۔

Foot Ball Tornament

Foot Ball Tornament