آل کراچی فیصل حمائتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہزاد محمڈن کی سیمی فائنل تک رسائی سالار ویلفیئر سینٹر کو شکست

News

News

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) حمائتی الیون فٹ بال کلب بھنیس کالونی کے زیر اہتمام جاری آل کراچی فیصل حمائتی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں شہزاد محمڈن نے اپنے شاندار اور خوبصورت کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم سالار ویلفیئر سینٹر کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کھیل کے پہلے ہاف میں شہزاد محمڈن کو اخلاق اور اصغر بلوچ کے گول کی بدولت 2-0 سے برتری حاصل تھی جبکہ دوسرے ہاف میں سالار ویلفیئر سینٹر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

کھیل کے آخری لمحات میں ان کے کھلاڑی نور بخش نے گول اسکور کرنے می کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 2-1کردیا ۔کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت جانی بروہی اور محمد صدیق حمائتی کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر کے سیکریٹری شاہد تاج، فیفا ریفری عبدالشکور بلوچ ،ٹورنامنٹ آرگنائزر رحمت اللہ حمائتی، اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل کے علاوہ فٹ بال سے وابستہ اہم شخصیا ت بھی موجود تھیں ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ کو نیشنل فٹ بال ریفریز محمد عمر بلوچ ،عزیر پاشا اور رمضان نے سپراوئز کیا جبکہ میچ کمشنر اور میڈ یا کوارڈینٹر کے فرائض سلیم حمائتی اور شیر افضل نے انجام دیئے۔