آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے اہم رہنماوْں کی دبئی روانگی۔اے پی ایم ایل

کراچی (محمد علی جعفری )آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے تمام اہم رہنماوْں کو دبئی طلب کر لیا۔دبئی اجلاس میں شرکت کے لئے سندھ کے اہم رہنماوْں نے روانگی کی تیاری مکمل کر لی۔

اجلاس میں کراچی کی موجودہ صورتحال اور دیگر اہم صورتحال پر غور۔سیکریٹری اطلاعات سندھ محمد علی جعفری نے کہا کہ اْن کی آمد کے سلسلے میں کارکنوں اور جانثاروں میں بڑا جوش پایا جاتا ہے اوراس ملک پاکستان کو بچانے کے لئے پرویز مشرف جیسا بہادور اور دیانتدار شخص کی ضرورت ہے۔اور انشاء اللہ تعالی پرویز مشرف بہت جلد ہمارے درمیان ہونگے۔