محمد سمیع خان نے ایشین کوئن نسیم حمید کے ہمراہ نسیم حمید ایتھیلیٹک اسپورٹس اکیڈمی کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

کراچی : ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے ایشین کوئن نسیم حمید کے ہمراہ نسیم حمید ایتھیلیٹک اسپورٹس اکیڈمی کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ،علیم اختر اور دیگر بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ نو جوانوں میں کھیلوں سے محبت کو پروان چڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں کہیں انٹر نیشنل معیار کے گرائونڈ تعمیر کئے جارہے ہیں تو کہیں اسپورٹس اکیڈمیاں تعمیر کی جارہی ہیں تاکہ نوجوان ان اکیڈمیوں سے استعفادہ حاصل کریں نسیم حمید ایتھیلیٹک اسپورٹس اکیڈمی کا قیام بھی کھلا ڑیوں میںصحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک سلسلہ ہے انشااللہ نسیم حمید ایتھیلیٹک اسپورٹس اکیڈمی سے تر بیت حاصل کرنے کے بعد کراچی اور ملکی سطح اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ نسیم اس موقع پرانہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں ترقیاتی کاموں انٹرنیشنل معیار کے مطابق کیا جائے اور کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ ایتھلیٹک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی استفادہ حاصل کر سکیں موقع پر موجود ایشین کوئن نسیم حمید نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اس اکیڈمی کا نام میرے نام سے موسوم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے بچوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے بس تھوڑی رہنمائی کی ضرورت ہے اور انشااللہ اس اکیڈمی سے وہ بچے سیکھ کر ملک کا نام روشن کرسکیں گے انہوں نے مذید کہا کہ کورنگی میں اکیڈمی نہ ہونے کی وجہ سے لانڈہی و کورنگی کے کھلاڑیوں کو کو چنگ کے لئے دور دراز علاقوں میں قائم اکیڈمیوں میں جانا پڑتا تھا اس اکیڈمی کے قیام سے انہیں اپنے گھر کے نزدیک ہی کوچنگ کی سہولت میسر ہوگی۔

Naseem Hameed Academy Visit

Naseem Hameed Academy Visit