جنس کی بنیاد پر تشدد کا خاتمہ، تجاویز کیلئے عالمی بینک مقابلہ کرائے گا

World Bank

World Bank

کراچی(جیوڈیسک) ورلڈ بینک نے جنوبی ایشیامیں جنس کی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کی تجاویزحاصل کرنے کے لئے ایک مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔ورلڈ بینک جنوبی ایشیا کے تحت ہونے والے اس مقابلے میں 18 سے 25 سال تک کی عمر کے نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔ ان سے سوال پوچھا جائے گا کہ آپ کے ملک میں جنس کی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے لئے کیا کرنا ہوگا۔

اس سوال کے جواب میں نوجوانوں کو اپنے آئیڈیاز دینے ہوں گے۔ مقابلے میں شرکت کے خواہش مند نوجوان 15 مارچ تک ایس ایم ایس یا ورلڈ بینک ساوتھ ایشیا کی ویب سائٹ کے ذریعے انٹریز بھیج سکتے ہیں۔ مقابلے میں پیش کئے جانے والے آئیڈیاز ورلڈ بینک کے تحت اپریل میں ہونے والے اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔ اس اجلاس میں جنوبی ایشیا کے ماہرین شرکت کریں گے۔