آل پارٹیز کانفرنس : چودھری نثار کے سیاسی رہنماں سے رابطے

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثارکی آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے لئے سیاسی جماعتوں کے رہنماں سے مشاورت جاری ہے۔ کانفرنس کی حتمی تاریخ کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی کی تشکیل کے لیے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لیکن ابھی تک اس کی حتمی تاریخ طے نہیں پائی۔ کل جماعتی کانفرنس کے لئے بارہ جولائی کی تاریخ تجویز کی گئی تھی جو حتمی نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار کی قومی کانفرنس کے انعقاد کے لئے سیاسی جماعتوں کے رہنماں سے مشاورت جاری ہے جس کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔