صوابی : بم ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار شہید

Swabi

Swabi

صوابی (جیوڈیسک) صوابی کے علاقے جمال آباد درہ میں بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹنے سے بم ڈسپوزل سکواڈ کے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ جمال آباد درہ میں پرائمری سکول کے قریب بم کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کے اے ایس آئی عالمگیر شاہ اور کانسٹیبل جنید گھی کے ڈبے میں نصب بم ناکارہ بنا رہے تھے کہ اسی دوران دھماکا ہو گیا اور دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔