آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے زر سرپرستی رحیم محمڈن اور اُسامہ اسپورٹس کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقدہ آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل مورخہ 8 جون بروز ہفتہ شام 4:30 بجے کراچی ککرز فٹ بال کورنگی اور کوہاٹ اسپورٹس فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون کے مابین کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کے عظیم الشان فائنل کے مہمان خصوصی حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ہونگے۔

مہمان خصوصی میچ کے ٹورنامنٹ کے اختتام پر فائنلسٹ ٹیموں میں انعامات تقسیم کرینگے ٹورنامنٹ کے فائنل کی فاتح ٹیم کو 25 ہزار روپے کیش اور رنر اَپ ٹیم کو 15 ہزار روپے کیش سے نوازا جائیگا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر حاجی محمد الیاس اعوان اور ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد پرویز قاسو نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے تمام افیشلز، ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے فائنل تک شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے مکمل تعاون سے آج ٹورنامنٹ اپنی آخری منزل تک کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔

جس پر ٹورنامنٹ کمیٹی شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے بے حد ممنون و مشکور ہے خاص طور پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشد کے مکمل تعاون اور محنت سے یہ ٹورنامنٹ پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا جس پر آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کمیٹی اور ٹیکنکل کمیٹی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔