آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں 3میچوں کے فیصلے ڈرگ روڈ یونین ،گلشن اسپورٹس اور کیماڑی محمڈن فتح سے ہمکنار

کراچی : آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران کھیلے گئے تین میچوں میں ڈرگ روڈ یونین ،گلشن اسپورٹس اور کیماڑی محمڈن فتح سے ہمکنار مانسہرہ اسٹار،لیاری ٹائون اور ینگ اتحاد بلدیہ ٹائون شاندار کھیل پیش کرنے کے باوجود شکست سے نہیں بچ سکی ۔ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں شاہ فیصل ٹائون کی معروف ٹیم ڈرگ روڈ یونین نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط حریف مانسہرہ اسٹار کو 3-0سے زیر کرکے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کھیل کی خاص بات ڈرگ روڈ یونین کے اسٹار فارورڈ حسان کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے خوبصورت تین گول کرکے ٹورنامنٹ کی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ،دوسرے میچ میں کیماڑی محمڈن نے ینگ اتحاد بلدیہ ٹائون کو 3-0سے شکست دے دی فاتح ٹیم کی جانب سے ذیشان علی ،ماجد اور ارسلان نے گول کئے۔

میچ کے دوران ینگ اتحاد بلدیہ ٹائون کی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں شاہ فیصل ٹائون میں فٹ بال کی معروف نوجوانوں پر مشتمل ٹیم گلشن اسپورٹس نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد لیاری ٹائون کی مشہور ٹیم غریب شاہ یونین کو 1-0سے شکست دے دی کھیل کے 28ویں منٹ میں گلشن اسپورٹس کے وسیم نے گول کرکے اپنی ٹیم کو اگلے رائونڈ میں کھیلنے کا اعزاز دلوادیا۔

کھیل کے دوران رف کھیل کے مظاہرے پر فاتح ٹیم کے انور کو ریفری جاوید بنگش نے ریڈ کارڈ کا سامنا کراتے ہوئے گرائونڈ بدر کیا کوشش کے باجود غریب شاہ یونین لیاری کی
ٹیم کوئی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

Foot Ball Tornament

Foot Ball Tornament