آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنمنٹ میں مدینہ شہباز، محفوظ الیون اور کورنگی جیمخانہ کی جیت

کراچی : شاہ فیصل ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقدہ آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جو کہ شاہ فیصل ٹائون کے تعاون سے رحیم محمڈن اور اُسامہ اسپورٹس کے اشتراک سے کھیلا جارہا ہے ٹورنامنٹ میں مدینہ شہباز فٹ بال کلب نے پنالٹی ککس پر ملیر نیشنل کو 4-3سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کے لئے کولیفائی کرلیا،

ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں محفوظ الیون ملیر نے 1-1گول سے برابری کے بعد ٹائی بریکر پر سلطان یونین کو 5-4 سے شکست دیدی میچ میں مھفوظ الیون کے اکتر قادری اور سلطان آباد یونین کے عمر شاہ نے گول کئے تیسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کورنگی جیمخانہ نے مد مقابل بلوچ کلب ملیر کو 3-1کے مارجن سے شکست دیکر اگلے رائونڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا کورنگی جیمخانہ کی جانب سے ان کے اسٹرائیکر انیل انصاری ،ریحان انصاری اور عبدالمعروف نے شاندار گول کئے جبکہ بلوچ کلب ملیر کی جانب سے واحد گول صابر نے کیا۔

دوران کھیل کورنگی جیمخانہ کے گول کیپر شان نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت کئی یقینی گول بچائے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ٹورنامنٹ کے تینوں میچوں میں ریفری کے فرائض جاوید بنگش،سعید خان ،پرویز گل اور سلیم شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم ضنیف اور سیف اللہ خان تھے ۔ٹورنامنٹ میں کھلے گئے میچ کے دوران ہزاروں کی تعداد میں عوام فٹ بال کے شائقین نے شرکت کی۔

Sports Football Tornament

Sports Football Tornament