کراچی : پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق ،2 زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ مواچھ گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں رات گئے ایک شخص کی لاش ملی۔ مقتول کو تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا۔ لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔

اسی دوران ریلوے سوسائٹی کے قریب ایک تشدد زدہ شخص شدید زخمی حالت میں ملا۔ موچھ گوٹھ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیاقت آباد سی ایریا میں فائرنگ سے نامعلوم شخص مارا گیا۔

کیماڑی نمبر ایک کے قریب فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب مبینہ ٹان پولیس نے رات گئے راجپوت کالونی میں چھاپہ مار کر مفرور ملزم مانک عرف چنچی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قتل، اقدام قتل اور پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔