آل سندھ ینگ آزاد گولڈن جوبلی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی گرین اور تنظیم اسپورٹس کی کامیابی

کراچی : ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے 50 سال مکمل ہونے پر آل سندھ ینگ آزاد گولڈن جوبلی فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ابراہیم پلے اسٹیڈیم کے سبزاہ زار پر کھیلے گئے دو میچوں کے فیصلے کے مطابق پہلے میچ میں کورنگی گرین نے ایک سخت مقابلے کے بعد اپنے مد مقابل شہید ملت فٹ بال کلب کورنگی سو کوارٹر کو 1-0 سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

جبکہ دوسرے کانٹے دار مقابلے میں ہزاروں شائقین فٹ بال کی موجودگی میں گذری کی معروف فٹ بال ٹیم تنظیم اسپورٹس گذری نے دلچسپ مقابلے کے بعد لسبیلہ کی معروف ٹیم لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو 3-2 سے زیر کردیا لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے پہلے گول کرکے برتری حاصل کی لیکن یہ برتری کچھ دیر قائم رہی جب تنظیم اسپورٹس گذری کے اسٹار فارورڈ محمد خان نے کارنر کک پر سے گول کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا اس کے بعد یکے بعد دیگرے تنظیم اسپورٹس کی جانب سے دو گول اسکور کرکے مقابلہ 3-1 کر دیا گیا۔

آخری لمحات پر لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے پنالٹی ککس پر مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-2کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا شائقین فٹ بال نے شاندار کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کو بھر پور داد پیش کی ٹورنامنٹ کے دونوں میچوں میں ریفری کے فرائض چوہدری اقبال ، عبدالواحد اور انصاری نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کے ماسٹر نجم الحسن تھے۔