اللہ کے برگزیدہ شخصیات نے لوگوں کے دلوں کو عشق مصطفیٰ سے منور کیا

کروڑ لعل عیسن : اللہ کے برگزیدہ شخصیات نے لوگوں کے دلوں کو عشق مصطفی سے منور کیا اور امن بھائی چارے اتحاد و محبت کا ہمیشہ درس دیا ہے حضرت خواجہ غلام حسن سواگ نے موجودہ صدی میں کفر کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں دین اسلام کی شمع روشن کی خالصتاً اسلامی و روحانی اجتماع میں شریک ہونے پر دلی سکون ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیہ ندیم الرحمان اور ڈی پی او لیہ غازی صلاح الدین نے حضرت خواجہ غلام حسن سواگ کے سالانہ عرس مبارک کی آخری نشست میں شرکت کے دوران کیا۔

عرس مبارک کی اختتامی دعا میں ملک کی سلامتی استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے و اسلام و ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی دعائیں کی گئیں اختتامی دعامیں حضرت صاحبزادہ حاجی محمد حسن سجادہ نشین، حضرت خواجہ فقیر محمد سجادہ نشین پیر بارو شریف، صاحبزادہ احمد حسن، صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے، علامہ محمد شریف رضوی ودیگر علماء و مشائخ نے خصوصی شرکت کی۔