تنہا کراچی میں امن قائم نہیں کر سکتے، وزیر اعلی سندھ

Chief Minister of Sindh.

Chief Minister of Sindh.

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت تنہا شہر میں امن قائم نہیں کر سکتی قیام امن کے لیے شہریوں اور سیاسی جماعتوں کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔ کراچی میں کے سی سی آئی کے تحت نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات نائن الیون کے واقعہ کے بعد خراب ہونا شروع ہوئے ہیں۔

جب تک کراچی کے حالات بہتر نہیں ہونگے معیشت بھی مستحکم نہیں ہو سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الا قوامی وفود کو کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں امید ہے کہ تین روزہ مائی کراچی نمائش کامیاب ہو گی۔