الطاف حسین کی بی بی زینب کے مزار پر حملے کی شدید مذمت

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے شام میں بی بی زینب کے مزار پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مزار پر نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کی وحدت اور اتحاد پر کیا گیا۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو میں کہا کہ حضرت بی بی زینب کے مزار پر حملے سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔

انہوں نے نے کہا کہ وہ اپنی جدوجہد کے پہلے روز سے شیعہ سنی اتحاد کے داعی رہے ہیں۔ ان کے خلاف کتنی ہی سازشیں کرلی جائیں مگر وہ اتحاد بین المسلین اور اتحاد بین المذاہب کیلئے اس وقت تک عملی کوششیں کرتے رہیں گے جب تک ان کے جسم میں ایک بھی سانس باقی ہے۔