بیجنگ ایئرپورٹ پر گھریلو ساختہ بم کا حملہ، افراتفری پھیل گئی

Beijing Airport

Beijing Airport

چین (جیوڈیسک) کے دارالحکومت بیجنگ میں بین الاقوامی ایئرپورٹ میں ایک شخص نے گھریلو ساختہ بم سے دھماکہ کر دیا، دھماکے سے ملزم خود زخمی ہو گیا۔ بیجنگ ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری پرایک معذور شخص نے بارودی مواد سے بھراپیکٹ پھینک دیا۔ بارودی مواد پھٹنے سے ٹرمینل پر دھواں پھیل گیا اور افراتفری مچ گئی۔

دھماکے سیملزم خود بھی زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر کے ھسپتال منتقل کر دیا ہے۔ چینی ذرائع پر نشر کی جانے والی تصاویر میں ویل چیئر پربیٹھے شخص کو بارودی مواد کا پیکٹ لہراتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ غیرملکی ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس تشدد کے خلاف بطور احتجاج دھماکہ کیا۔