بغداد : ایک درجن بم دھماکے، 65 افراد جاں بحق، 190 زخمی

Bomb Blast

Bomb Blast

بغداد (جیوڈیسک) ہفتہ کی رات یکے بعد دیگرے ایک د رجن بم دھماکوں سے گونج اٹھا جس میں 65 افراد جاں بحق اورایک سو نوے زخمی ہو گئے۔ بغداد میں افطار کے بعد یکے بعد دیگرے کاروباری مراکز کے باہر کار بم دھماکے ہوئے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام بارہ دھماکے ہوئے۔

زیادہ تر دھماکے دکانوں اور کیفے کے باہر ہوئے جن میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔ بغداد کے وسطی علاقوں کراڈا اور ظفرانیہ میں دو دو کار بم د ھماکے ہوئے۔ دھماکوں کا آغاز ایک مسجد میں خود کش حملے سے ہوا۔ حالیہ پر تشدد تحریک میں 5 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔