پیرس میں حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہرے

Hijab ban

Hijab ban

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ دارالحکومت پیرس میں مظاہروں کا آغاز اس وقت ہوا جب پولیس نے مقامی پارک میں موجود ایک پردہ دار مسلمان خاتون سے پوچھ گچھ کی۔ خاتون کے شوہر نے مداخلت کی تو اسے گرفتار کر لیا گیا۔

بعد میں متعدد افراد گرفتار شخص کی رہائی کیلئے مقامی پولیس اسٹیشن کے باہر پہنچ گئے جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا بیدریغ استعمال کیا۔ فرانس میں دو سال قبل منظور کیے جانے والے قانون کے مطابق عوامی مقامات پر نقاب، حجاب یا برقع پہننے پر ڈیڑھ سو یورو کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔