الطاف حسین کو جماعت اسلامی فوبیا ہو گیا ہے، لیاقت بلوچ

 Liaquat Baloch

Liaquat Baloch

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو جماعت اسلامی فوبیا ہو گیا ہے، جماعت اسلامی محب دین اور محب وطن جماعت ہے، وہ اتوار کی شب ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے جماعت اسلامی پر تنقید کا جواب دے رہے تھے انھوں نے کہا کہ انکی جماعت ایک بااصول اور دینی جماعت ہے، الطاف حسین کو جماعت اسلامی فوبیا ہو گیا ہے۔