خصوصی عدالت میں غداری کیس کی سماعت جاری

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) خصوصی عدالت میں غداری کیس کی سماعت جاری ہے، پرویز مشرف آج بھی پیش نہ ہوئے، انور منصور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ کریمنل اسپیشل ایکٹ میں پرویز مشرف کی گرفتاری کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں پرویز مشرف غداری کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت ہورہی ہے، مشرف کے وکلا نے دلائل کا آغاز کرنے کی کوشش تو عدالت نے کہا کہ پہلے مشرف کے بارے میں بتائیں، انور منصور نے کہا کہ ان کی درخواستوں پر دلائل باقی ہیں پہلے وہ سنے جائیں، عدالت نے دوبارہ پوچھا کہ واضح بتائیں کہ پرویز مشرف پیش ہوں گے یا نہیں۔

انور منصور نے کہا کہ وہ آج نہیں آرہے، ان کی مشرف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے، شریف الدین پیرزادہ نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ پرویز مشرف اسپتال میں ہیں اور ان کا علاج ہو رہا ہے۔

انور منصور نے دلائل دیئے کہ کریمنل اسپیشل ایکٹ میں درج کارروائی کے طریقے کار کے مطابق اس قانون میں گرفتاری کی کوئی گنجائش نہیں، گرفتاری ضابطہ فوجداری کے تحت ہوتی ہے، انور منصور کے دلائل مکمل ہونے پر پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے دلائل کا آغاز کیا، مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے مداخلت کی جس پرعدالت نے انہیں ڈانٹ کر بٹھا دیا۔