الطاف حسین ٹھیک کہتے ہیں، مسلم امہ کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین درست کہتے ہیں کہ مسلم امہ کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، طاہرالقادری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ بھی درست تھے۔ کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے عمران خان کا انتخابی مہم کے دوران زخمی ہونے کے بعد پہلا خصوصی انٹرویو کیا۔

پروگرام آج شب 8 بج کر 5 منٹ پر پیش کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا ہے کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے صحیح کہا کہ مسلم امہ کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے۔

اگر ہم نے اپنی اصلاح نہ کی تو ہم تباہی کی طرف جائیں گے، جو ہمارے مسائل ہیں اگر ان کا حل نہیں ڈھونڈا تو آگے صرف اندھیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم چل رہے ہیں اگر ہم نے اپنی رہنمائی نہ کی تو بڑا نقصان ہوگا، علامہ طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ درست تھے۔