لاہور: سینٹرل جیل میں بھارتی قیدی ہلاک

Central Jail

Central Jail

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی سینٹرل جیل میں بھارتی قیدی ہلاک ہو گیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دیا۔ دوہزار گیارہ میں واہگہ بارڈر کے قریب سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے پچاس سالہ ذاکر ممتاز کو رینجرز اہلکاروں نے پکڑ لیا۔

ذاکر کو دو سال کی سزا ہوئی اور شیخوپورہ کی جیل میں بھجوا دیا گیا۔ چار روز قبل ذاکر کی طبیت خراب ہوئی تو اسیلاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کامران انجم کا کہنا ہے کہ ذاکر کی موت دل کا دورہ پڑنیسے ہوئی۔