قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو ہر شعبے میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو ہر شعبے میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی ندیم شیخ کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی نمبر2میں قائم وسیع وعریض رقبے پر محیط گرین بیلٹ اور یونین کونسل نمبر6رفاہ عام میں قائم وسیع و عریض رفاہ عام جیم خانہ کرکٹ گرائونڈ کا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجودتھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے کھیل کے میدانوں اور فیملی پارکوں کو آباد کرنے کے ساتھ انڈور گیمز کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرکے انہیں منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ گرین بیلٹس پر انڈور گیمز کی سہولت کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں انشا اللہ بہت جلد ٹیبل ٹینس کورٹ ،باکسنگ ،کراٹے سمیت دیگر گیمز سے شاہ فیصل کالونی کے نوجوان استفادہ حاصل کرسکیں گے انہوں نے بلدیاتی اداروں سے کہاکہ فیملی پارکس ،کھیل کے میدانوں میں سہولیات کی فراہمی کے ساتھ تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال پر توجہ دی جائے تاکہ پارک اور کھیل کے میدانوں کو کھنڈر ہونے سے بچایا جاسکے دورے کے موقع پر رفاہ عام جیم خان کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ رفاہ عام جیم خانہ شہر کے بڑے کرکٹ گرائونڈ میں سے ایک ہے جو کہ حق پرست قیادت کا علاقہ نوجوانوں کے لئے ایک تحفہ ہے انہوں نے اعلان کیا کہ رفاہ عام جیم خانہ میں بہت جلد شہر کے بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے محکمہ باغات ڈی ایم سی کورنگی کو ہدایت کی کہ کھیل کے میدانوں کو مکمل گراسی بنا یا جائے اور اس میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔