امریکا میں ماں کی غلطی سے بچی ریلوے ٹریک پر جاگری

baby

baby

امریکا (جیو ڈیسک)امریکا کے شہرفلاڈیلفیا میں ماں کی غلطی سے بچی اسٹرالر سمیت ریلوے لائن پرجاگری۔خوش قسمتی سے 14 ماہ کی معصوم بچی بال بال بچ گئی۔فلاڈیلفیا کے ریلوے اسٹیشن پر ٹرین آنے والی تھی۔پلیٹ فارم پر چند مسافر ہی موجود تھے۔ایک خاتون اپنی کمسن بیٹی کے ہمراہ پلیٹ فارم کے کنارے پر کھڑی تھیں۔اچانک بے خیالی میں ان کا ہاتھ بے بی اسٹرالر سے ہٹ گیا۔

اسٹرالربچی سمیت لڑھکتے ہوئے ٹرین کی پٹری پر جاگرا۔ جس کے نتیجے میں بچی کے سر پرمعمولی چوٹ آئی۔حادثے کے بعد پلیٹ فارم پر بھگدڑ مچ گئی اور لوگ فورا بچی کو بچانے کے لیے دوڑپڑے۔تاہم اس سے پہلے کہ ٹرین نمودارہوتی ماں نے پلیٹ فارم سے نیچے اترکر بچی کو پٹری سے اٹھالیا۔