پنسلوانیا : ہرن چلتی بس میں جا گھسا

Pennsylvania

Pennsylvania

پنسلوانیا(جیوڈیسک)دنیا میں چھوٹے بڑے حادثات لحمہ بہ لحمہ رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن کچھ حادثات عجیب نوعیت کے ہوتے ہیں جو پل بھر میں عالمی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک حادثہ امریکہ میں ایک ہرن کے ساتھ پیش آیا ہے۔ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک چھوٹے سے قصبے کیمبرا میں اچانک ایک ہرن شہر جانے والی بس کا فرنٹ شیشہ توڑتے ہوئے اندر جا گرا اور بغیر کسی خراش کے بس سے باہر نکلنے کے لیے کوشیشں کرنے لگا۔

ہرن کا فرنٹ ونڈو توڑتے ہوئے بس میں گھسنا اور باہر نکلنے کے لیے تگ و دو کرنے والے دلچسپ مناظر کو بس میں لگے خفیہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ بس ڈرائیور بھی اس ناگہانی آفت سے بوکھلاہٹ کا شکار نظر آیا۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ کچھ لحموں کے لیے وہ اپنے حواس پر قابو نہ پاسکا۔

تصویر میں ہرن کو بس سے باہر نکلنے کے لیے بے قرار دیکھا گیا تاہم بس کا دروازہ کھلتے ہی وہ لمبی جست بھرتے ہوئے بھاگ نکلا۔ ہرن کے ساتھ پیش آنیوالا یہ عجیب حادثہ ناصرف عالمی توجہ کا مرکز بنا بلکہ لاکھوں صارفین سوشل پر اس عجیب حادثے کو دیکھ کر پسند کرچکے ہیں۔