امریکا میں میزائل ڈیفنس سسٹم کا ایک اور تجربہ ناکام ہو گیا

Missile Defense System

Missile Defense System

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں میزائل ڈیفنس سسٹم کا ایک اور تجربہ ناکام ہو گیا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے مطابق طویل فاصلے پر مار کرنے والا ایک بیلسٹک میزائل مارشل آئی لینڈ سے فائر کیا گیا۔ بحر الکاہل پر اِسے نشانہ بنانے کے لئے کیلی فورنیا میں وینڈن برگ ائربیس سے ایک انٹرسیپٹر میزائل بھی فائر کیا گیا تاہم یہ بیلسٹک میزائل کو نشانہ نہیں بناسکا اور تجربہ ناکام رہا۔

2008 کے بعد سے اب تک زمین سے فائرکئے جانے والے انٹر سیپٹر میزائلوں کے تمام تجربات ناکام رہے ہیں۔ میزائل دیفنس سسٹم ممکنہ طور پر امریکا پر بین الابراعظمی میزائل حملے کی صورت میں اسے دوران پرواز تباہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔