امریکی ملک نکاراگو کی ایڈورڈ سنوڈن کو سیاسی پناہ کی پیشکش

Snudn

Snudn

وینزویلا (جیوڈیسک) وینزویلا اور وسطی امریکی ملک نکاراگو نے امریکا کے خفیہ راز افشا کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن کو سیاسی پناہ کی پیشکش کر دی۔ واشنگٹن میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ایڈورڈ سنوڈن نے ستائیس ملکوں میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔

جن میں زیادہ تر ممالک امریکی دبا کے تحت اسے مسترد کر چکے ہیں تاہم وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ایڈورڈ کو اپنے ملک میں سیاسی پناہ دینے کی پیشکش کی ہے۔ نکاراگو نے بھی امریکی جاسوس کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت دی ہے۔امریکا کے دنیا بھر میں فون کالز اور انٹرنیٹ نگرانی کے نیٹ ورک کا انکشاف کرنے والے سنوڈن ان دنوں ماسکو ائیر پورٹ کے ٹرانزٹ ایریا میں موجود ہی