مصر، مرسی کے حامیوں، مخالفین میں جھڑپیں، 40 افراد ہلاک

Mercy Supporters

Mercy Supporters

مصر (جیوڈیسک) میں صدر محمد مرسی کی معزولی کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،مختلف شہروں میں صدر کے حامیوں اور مخالفین کے ساتھ جھڑپوں میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے لاکھوں حامیوں نے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے، صدر کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں سے ملک بھر میں درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔مظاہرین کی فوج کے ساتھ بھی جھڑپیں ہوئی ہیں۔سب سے زیادہ خطرناک صورتحال سکندریہ میں رہی۔

جہاں گزشتہ روز بارہ افراد ہلاک اور دو سو زخمی ہوئے، ادھر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون نے محمد مرسی کی بحالی تک مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔