امریکی سینیٹر نے مصر کی امداد معطل کرنیکی درخواست کردی

Senator

Senator

امریکی سینیٹرجان مک کین نے مصرکی فوجی امداد بند کرنے کی تجویز سینیٹ میں پیش کردی۔.سینیٹر جان مک کین نیامریکی سینیٹ میں تجویز پیش کی ہے کہ مصر کی فوجی امداد معطل کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں آمریتوں کو سپورٹ فراہم کرکے جو غلطی کی ہے اسے دہرانا نہیں چاہئے۔

انہوں مزید کہا کہ ایک جمہوری منتخب حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنا آمریت کی بدترین مثال ہے اور ہمیں آمریت کی مدد سے گریزکرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک مصر کی فوج اگلے انتخابات کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دے دیتی تب تک مصر کی فوجی امداد معطل رکھی جائے۔