میکسیکو : آتش فشاں سے لاوے اور راکھ کا اخراج جاری

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں آتش فشاں سے لاوے، دھوئیں اور راکھ کا اخراج جاری ہے۔ میکسیکو نیوی نے آتش فشاں کی فوٹیج جاری کر دی ہے۔ فوٹیج میں آتش فشاں سے پندرہ سو میٹر کی بلند ی تک اگلتے ہوئے لاوے اور گیسوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ رات کے وقت بنائی گئی۔

اس فوٹیج میں لاوا اگلتا ہوا آتش فشاں دلچسپ منظر پیش کر رہا ہے۔ میکسیکو حکام نے آتش فشاں کے 12 کلو میڑ اطراف کے علاقے کو خطرناک قرار دیدیا ہے۔ دوسری طرف میکسیکو ایئرپورٹ کو مقامی اور انٹرنیشنل پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔