ارجنٹائن : سیلاب کا خطرہ، مویشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی

Argentina Flood

Argentina Flood

ارجنٹائن (جیوڈیسک) ارجنٹینا میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ڈیری فارموں کے مالکوں نے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا۔ دریائے پارانا میں پانی کے خطرے کی حد سے بڑھنے کے باعث مویشیوں کے مالکوں کو کشتیاں کرائے پر لے کر انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑ رہا ہے۔

ساں پیڈرو شہر میں مویشی پالنے والوں کی تنظیم کے سربارہ راول وکٹورز کے مطابق چھ لاکھ مویشیوں کو منتقل کرنا پڑ رہا ہے۔ بہت سے لوگ کرایہ برداشت نہیں کر سکتے اور مویشی کم قیمت پر بیچنے پر مجبور ہیں۔