امریکا: مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ، 3 زخمی ، حملہ آور بھی مارا گیا

America

America

آرکنساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست آرکنساس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک 3 زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق مسلح شخص نے کنساس کے علاقے جونسبورو JONESBORO کے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 13 سالہ لڑکی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے ، مسلح شخص نے باہر نکل کر ایک اور شخص کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ پولیس کو ایک کار میں مشتبہ مسلح شخص کی لاش ملی ہے ، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا، کہ یہ خود کشی ہے یا نہیں، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔