امریکا : مزید تین طیاروں میں بم کی جھوٹی اطلاع، تلاشی کے بعد کلیئر قرار

Plane

Plane

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ائیر لائن کو بم کی جھوٹی اطلاعات کا سلسلہ نہ رک سکا، ایک بار پھر تین جہازوں میں بم کی اطلاع موصول ہونے کے بعد جہازوں کو خالی کرالیا گیا۔

بم کی اطلاعات ملنے کے بعد دو مسافر جہازوں کو سیٹل میں جبکہ ٹیکساس جانے والی پرواز کو ڈیلاس میں اتاردیا گیا اور تلاشی لی گئی۔

مسافروں کو بحفاظت طیاروں سے نکالنے کے بعد طیاروں کی تلاشی کا عمل بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے مکمل کیا گیا۔