آدھ کلومیٹر طویل سیارچہ ”بی ایل چھیاسی” زمین کے قریب سے گزر گیا

Astroid

Astroid

نیویارک (جیوڈیسک) ناسا کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیارچہ زمین سے بارہ لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرا۔ جو چاند سے تین گنا کی دوری پر تھا۔ سائنسدانوں کے مطابق مزے کی بات یہ ہے کہ سیارچے کا ایک چاند بھی تھا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے سیارچے کو ” بی ایل چھیاسی ” کا نام دیا گیا ہے۔ جو گیارہ برس پہلے سال 2004 میں دریافت ہوا تھا۔

وہ ایک اعشاریہ آٹھ برس میں سورج کے گرد گردش مکمل کرتا ہے۔ سائنسدان اسکی سطح، محوَری گَردِش اور دوسری معلومات حاصل کر رہے ہیں۔