امریکی صدر باراک اوباما کی سپیڈسٹر یوسین بولٹ سے ملاقات

Barack Obama and Usain Bolt

Barack Obama and Usain Bolt

کنگسٹن (جیوڈیسک) دنیا کا تیز ترین انسان یوسین بولٹ جو بجلی کی سی تیزی سے دوڑتا ہے، لاتعداد ریکارڈز اپنے نام کر چکا ہے۔

ان کے مداحوں کا شمار کرنا نا ممکن ہے۔ ان کے چاہنے والوں کی فہرست میں دنیا کی طاقتور شخصیت باراک اوباما بھی شامل ہو گئے ہیں۔

امریکی صدر نے جمیکا کے دورے پر سٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ سے خصوصی ملاقات کی ۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

اس موقع پر امریکی صدر باراک اوباما نے ورلڈ چیمپئن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی خوب تعریف کی پھر انکا خاص انداز بھی اپنایا اور تصاویر بھی بنوائیں۔