امریکا میں رولر کوسٹر سے گر کر عورت ہلاک

U.S.

U.S.

امریکا (جیوڈیسک) میں رولر کوسٹر سے گر کر ایک عورت ہلاک ہوگئی۔ آرلنگٹن حادثہ ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں واقع بڑے تفریحی پارک میں پیش آیا۔ اپنے بچوں کے ساتھ تفریح کے لئے پارک آنے والی خاتون رولر کوسٹر کی سواری کے دوران نیچے جا گری۔

رولر کوسٹر زمین سے ایک سو تریپن فٹ کی بلندی تک جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق رولر حادثہ اس وقت ہوا جب کوسٹر بلندی سے نیچے آ رہی تھی۔ پارک انتظامیہ نے رولر کوسٹر بند کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔