امریکا میں شدید برفانی طوفان ریاست میسوری میں ایمرجنسی نافذ

Snow

Snow

نیویارک(جیوڈیسک)شمالی امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔درجنوں پروازیں منسوخ اور سکول بند کر دئیے گئے۔

ریاست میسوری میں آمدورفت میں مشکلات اور بجلی کی بندش کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ریاست میں سڑکیں بند اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔کنساس میں طوفان کی وجہ سے سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ 90 فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

امریکی ریاست میسوری کے گورنر نے شدید برف باری کے سبب ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ یہاں سڑکیں بند اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔18ریاستوں میں تباہی مچانے والے برفانی طوفان کا اگلا ہدف گریٹ لیکس اور نیو انگلینڈ ہے۔ نیوانگلینڈ کے علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

فلوریڈا میں طوفانی ہواوں اورسیلاب کا خدشہ ہے امریکا کے وسط علاقوں میں بھی شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔کلیولینڈ میں امریکی ایئر لائن کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا مگر خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔