امریکا چاہتا ہے فوج شمالی وزیرستان میں آپریشن کرے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے کہ طالبان کے کچھ گروہ ملک میں امن نہیں چاہتے۔ امن کو موقع دینا چاہیے ورنہ فوجی آپریشن کا آپشن تو ہے پیپلز پارٹی، اے این پی اور پرویز مشرف امریکا نواز ہیں۔

لاہور میں معذور بچوں کے سینٹر کے دورے کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ طالبان میں کچھ لوگ امن نہیں چاہتے۔ امن کو ایک موقع دینا چاہئے۔ مذاکرات نا کام ہوئے تو ملٹری آپریشن کا آپشن ہے۔ ملٹری آپریشن نا کام ہو گیا تو کیا کریں گے؟ چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے فوج شمالی وزیرستان میں آپریشن کرے۔

پیپلز پارٹی، اے این پی، ایم کیو ایم نے اپنے دور میں آپریشن کیوں نہیں کیا۔ سینیٹ میں شور مچانے والی پیپلز پارٹی اور اے این پی امریکا نواز جماعتیں ہیں۔

عمران خان نے کہا مولانا فضل الرحمان تمام حکومتوں میں شامل ہوتے ہیں ان کی کوئی ساکھ نہیں۔