حکومت بھائی کے علاج میں مدد کرے، شاہ زیب کے بھائی کی پاکستانی حکومت سے اپیل

Shahzaib

Shahzaib

فیصل آباد (جیوڈیسک) امریکہ میں زیر علاج پاکستانی طالب علم شاہ زیب کے اہلے خانہ نے ایک بار پھر حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ پر زور دیں کہ شاہ زیب کا علاج امریکہ میں ہی کیا جائے۔

فیصل آباد کا رہائشی شاہ زیب سکالر شپ پر امریکہ میں تعلم حاصل کر رہا تھا اور ٹریفک حادثے میں گزشتہ تین ماہ سے زیر علاج ہے۔

شاہ زیب تین ماہ سے کومے میں ہے جس پر ایک بار پھر شاہ زیب کے اہلے خانہ نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

شاہ زیب کے بھائی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک شاہ زیب ہوش میں نہیں آیا جبکہ ویزہ کی مدت بھی نہیں بڑھائی گئی جب تک شاہ زیب مکمل صحت یاب نہیں ہو جاتا واپس نہ بھیجا جائے۔

شاہ زیب کیلئے مختلف یونیورسٹیز نے فنڈ جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں اہلیان فیصل آباد بھی ہماری مدد کرے۔