مذاکرات کے حوالے سے قوم کو دو روز میں خوشخبری ملے گی: مولانا یوسف شاہ

Maulana Yousaf Shah

Maulana Yousaf Shah

لاہور (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ انہیں اُمید ہے کہ کل فائر بندی کا اعلان ہو جائے گا اور مذاکرات کے حوالے سے قوم کو دو روز میں خوشخبری ملے گی۔

رکن طالبان کمیٹی کے مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی بلواسطہ جنگ بندی نہیں ہوئی یہی وجہ ہے کہ امن کے منافی کار روائیاں جاری ہیں۔ جسے ہی جنگ بندی کا اعلان ہو گا امن کے منافی کارروائیاں رک جائیں گی۔

انہوں نے واضع کیا کہ شریعت اور آئین کے حوالے سے کوئی مطالبہ زیر بحث نہیں۔ طالبان کمیٹی کے رکن نے بتایا کہ انہیں قوی اُمید ہے کہ کل فائر بندی کا اعلان ہو جائے گا اور مذاکرات کے حوالے سے قوم کو دو روز میں خوشخبری ملے گی۔

مذہبی جماعتوں میں اختلافات دور کرنے کی کوشش کریں گے تاہم بارہ سالہ گند صاف کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔