امریکا میں دو منہ والے کچھوے کی نمائش

U.S.

U.S.

امریکہ (جیوڈیسک) میں پیدا ہونے والے دو منہ والا کچھوا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جسے دیکھنے لوگ دور دور سے آ رہے ہیں۔

یوں تو کچھوا اپنی سست رفتار کی وجہ سے مشہور ہے لیکن امریکا کے سین اینٹونیو زو میں پیدا ہوا دو منہ والا کچھوا جو بچے بڑوں سب ہی کی دلچسپی کا باعث بن گیا۔ تہلما اور لوئیس نا می کچھوے کے جینیاتی ردوبدل کی وجہ سے قدرتی طور پر دو منہ ،دوناک اور چار آنکھیں ہیں جبکہ دھڑ ایک ہی ہے۔

۔کچھوا مکمل صحتمند ہونے کیساتھ ساتھ چلنے و تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جانوروں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے ایسا زیادہ تر سانپ اور کیچوں میں دیکھنے میں آتا ہے ۔یہ جڑواں کچھوے ہیں جو انڈے میں الگ نہیں ہو سکے تھے۔