عراق : خودکش حملوں میں 16 افراد ہلاک معتدد ذخمی

Iraq

Iraq

عراق (جیوڈیسک) میں بم دھماکوں، پر تشدد کارروائیاں اور خودکش حملوں کا سلسلہ جاری ہے تازہ واقعات میں سولہ افرادہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے

عراقی حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد کے کیفوں میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں میں کم سے کم 16 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ عراقی حکام کے مطابق یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب بغداد کی دکانوں میں بیٹھے لوگ ٹی وی پر فٹبال میچ دیکھنے میں مصروف تھے۔

واضح رہے کہ عراق میں رواں ہفتے کیشروع میں دو خود کش دھماکوں میں دس افراد ہلاک اور متعدد افراد ذخمی ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ عراق میں حالیہ دنوں کے دوران تشدد کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔