نیویارک : معروف اینکر جیمز گینڈولفینی کی آخری رسومات اداکردی گئیں

New York

New York

نیویارک (جیوڈیسک) ایچ بی او، ٹی وی کے معروف پروگرام سوپر انوس کے میزبان آنجہانی جیمز گینڈولفینی کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیات سمیت ان کے سینکڑوں پرستاروں نے شرکت کی۔

سینٹ جان چرچ مین ہٹن میں آنجہانی گینڈولفینی کی یاد میں نوے منٹ کی سروس منعقد کی گئی۔ اس موقع پر گینڈولفینی کی فیملی اور ہالی وڈ کے نمایاں فنکاروں سمیت پرستاروں نے شرکت کی۔ سروس میں شرکت کے بعد گینڈولفینی کے ساتھی فنکاروں اور پرستاروں نے ذرائع سے گفتگو میں انہیں انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

اکیاون سالہ گینڈولفینی انیس جون کو روم میں دل کے دورے سے چل بسے تھے۔ ڈرامہ سیریل پرائم ٹائم ایمی انکے کیریئر کا بہترین ڈرامہ تھا۔ جسمیں انہوں نے تین بار ایمی ایوارڈز جیتے۔ انکی بہترین ہالی ووڈ فلموں میں گاڈ کارنیج، آن دی واٹر فرنٹ، اور اے اسٹریٹ نیمڈ ڈیزائر شامل ہیں لیکن انکی شہرت کی اصل وجہ ایچ بی او،ٹی وی کے پروگرام سوپر انوس کی میزبانی ہے۔ گینڈولفینی کے ورثا میں بیوی اور ایک تیرہ سالہ بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔