لندن : کرسمس 2013 کے موقع پر بچوں کیلئے نئے کھلونے تیار

London

London

لندن (جیوڈیسک) میں کھلونے تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہیملیز نے بچوں کے لیے دو ہزار تیرہ کے کرسمس کے موقع پر جدید ٹیکنالوجی سے مزین کھلونے تیارکر لئے ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی کھلونے بنانے والی کمپنی ہیملیز نے کرسمس کی آمد کے موقع پر جدید ٹیکنالوجی سے مزین نئے کھلونے تیار کر لئے ہیں۔ ان کھلونوں میں ایک ایسا پپی بھی ہے جو ہے تو پپی لیکن نقل بالکل طوطوں کی طرح اتارتا ہے۔ اسی طرح بچوں کے لئے ایسا آئی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا ہے جو زمین پر گرنے کے بعد بھی بالکل جوں کا توں رہتا ہے۔

کمپنی نے اس آئی پیڈ میں ایسے آلات بھی لگا دئیے ہیں جن کی مدد سے والدین اپنے بچوں سے اپنی مرضی کے مطابق آپریٹ کرواسکیں گے۔ انہی کھلونوں میں ایک پونی گھوڑا بھی ہے جو کہ بالکل اصل دکھتا ہے اور بچے اس پر خوب مزے سے سواری بھی کر سکتے ہیں۔