افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے عمل میں تیزی آگئی

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان (جیوڈیسک) سے نیٹو افواج کے انخلا کیعمل میں تیزی آگئی ہے۔ سینکڑوں ٹرالرز افغانستان سے براستہ چمن کراچی روانہ ہوگئے۔

افغانستان سے 2014 تک نیٹو افواج کے انخلا کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ اس سلسلے میں روزانہ چمن پاک افغان سرحد پر سینکڑوں ٹرالر نیٹو فورسز کے فوجی سازوسامان سے لدھے داخل ہو رہے ہیں جہاں سے نیٹو فورسز کے یہ بیک لوڈ کنٹینرز سازوسامان کو چمن کے راستے کراچی لے جارہے ہیں۔

چمن پاک افغان سرحد پر موجود این ایل سی ٹرمینل پر نیٹو سازوسامان سے لدھے سینکڑوں ٹرالر کھڑے ہیں جن کو کلیئرنس کے بعد کراچی روانہ کیا جائے گا۔