جاپان میں ایوان بالا کے انتخابات 21 جولائی کو کرانے کا اعلان

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں ایوان بالا کے انتخابات 21 جولائی کو کرانے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر اعظم شنزو ایبے کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ جاپان کے 142 رکنی ایوان بالا (ہاس آف کونسلرز) کے نصف ارکان کا انتخاب 21جولائی کو ووٹ کے ذریعے کیا جائیگا۔

شنزوایبے کو دسمبر میں وزیر اعظم کو منتخب کیا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ انتخابات ان کی مقبولیت کا پہلا امتحان ہونگے۔ تازہ ترین جائزوں کے مطابق وزیر اعظم کی جماعت ان انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔