امریکا میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں ،60 مسافر زخمی

U.S.

U.S.

نیو یارک(جیوڈیسک) امریکا میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں ،حادثے میں 60 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ھسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثہ کنیٹی کٹ میں پیش آیا۔

دونوں ٹرینوں میں ڈھائی سو مسافر سوار تھے۔امدادی کارکن حادثے کی جگہ پہنچے اور ٹرین میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا۔پانچ مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔